خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 696
696 افتتاح نمائش ناصرات الاحمدیہ کراچی اس سال بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ناصرات الاحمدیہ کراچی نے سالانہ اجتماع کے موقع پر نمائش لگائی تھی اور وسیع پیمانہ پر اس کی تیاریاں کی گئی تھیں۔نمائش کا افتتاح از راه شفقت محترمہ صدر صاحبہ لجنہ مرکزیہ نے فرمایا۔اور بچیوں کی اشیاء دیکھ کر اظہار خوشنودی فرمایا۔چنانچہ لجنہ کراچی کی نوٹ بک پر جور یمارک آپ نے تحریر فرمایا وہ درج ذیل ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم لجنہ اماءاللہ کراچی کے دورہ میں ناصرات الاحمدیہ کی نمائش دیکھنے کا بھی اتفاق ہوا۔چھوٹی چھوٹی بچیوں نے بہت محنت کی ہے اور بڑی اچھی چیزیں تیار کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے اس شوق میں ترقی دے۔میری ان کو نصیحت ہے کہ آئندہ سال وہ محنت کر کے سارا سال چیزیں تیار کریں۔اور ان کو فروخت کر کے اپنا فنڈ مضبوط کریں اور اس فنڈ سے یتیم اور غریب لڑکیوں کی تعلیمی امداد کریں۔اس طرح مستقل طور پر ناصرات الاحمدیہ کے فنڈ سے کئی غریب بچیوں کی تعلیم و تربیت ہو سکے گی۔“ مصباح فروری 1963 ء