خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 695
695 سالانہ تربیتی کلاس لجنہ اماءاللہ لاہور 15 جون 1962 ء کو لجنہ لاہور نے پندرہ روزہ تربیتی کلاس منعقد کی جس کے اختتام پر حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے کامیاب ہونے والی طالبات کو اپنے دست مبارک سے سندات و انعامات عطا فرمائے اور طالبات کو نہایت قیمتی نصائح سے نوازا۔آپ نے فرمایا ! مرکز میں جو تربیتی کلاس منعقد ہوتی ہے۔بیرونی بجنات اس سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکتیں۔نیز اس کلاس میں جولڑ کیاں شامل ہوتی ہیں ان میں سے بہت کم ایسی ہوتی ہیں جو واپس جا کر اپنے ہاں کی مستورات کو دینی مسائل سکھا سکیں۔اس خیال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مناسب سمجھا گیا کہ اہم مقامات پر بھی ایسی کلاسوں کا اجراء کیا جائے۔لاہور کی یہ تربیتی کلاس اس سلسلے کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔آپ نے شروع سے آخر تک دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا مجھے خوشی ہے کہ لاہور کی سب کارکنات نے بڑی محنت و خلوص کے ساتھ اس کلاس کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا۔نیز فرمایا کہ طالبات کو چاہئے اس کلاس میں جو کچھ پڑھا گیا ہے اسے بنیاد بنا کر خود دینی مسائل کا مطالعہ اور ان کو سمجھنے کی کوشش کریں۔تا کہ اس کلاس کا حقیقی مقصد پورا ہو۔آپ نے کہا بے شک آپ دنیوی علوم و ڈگریاں حاصل کریں مگر اس بات کو ہر گز نہیں بھولنا چاہئے کہ ان علوم و معارف کا حقیقی منبع قرآن مجید ہے۔اور قرآن شریف کو صحیح رنگ میں سمجھنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ بڑا ضروری ہے۔مصباح اکتوبر 1962ء یکم