خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 688
688 جلسہ سالانہ 1946ء جلسہ سالانہ کے دوسرے روز 27 دسمبر 1946ء کو آپ نے انسانی پیدائش کی غرض اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انسان کی پیدائش کی غرض اللہ تعالیٰ نے یہ مقرر فرمائی ہے کہ بندہ صحیح طور پر اس کا عبد بن جائے۔اس غرض کے ماتحت ہمارا فرض ہے کہ 1۔جو کام ہمارے لئے مقدر کئے گئے ہیں انہیں پورا کریں اور جن امور سے روکا گیا ہے ان سے رکیں۔2۔دوسروں کو بھی ایسا ہی کرنے کی تحریک کرتے رہیں۔اس ضمن میں آپ نے اس امر پر خاص زور دیا کہ احمدی خواتین کو غیر احمدی عورتوں میں خاص طور پر تبلیغ کرنی چاہئے۔الفضل 6 جنوری 1947ء