خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 687 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 687

687 چندہ ترجمۃ القرآن اور لجنہ اماءاللہ حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ تعالیٰ کے جہاں احمدی خواتین پر اور بے انتہا احسانات ہیں وہاں یہ بھی ایک احسان عظیم ہے کہ حضور نے اس مبارک تحریک میں جو ترجمۃ القرآن کی ہے۔مستورات کو بھی یہ سعادت بخشی کہ وہ ایک قرآن کے ترجمہ اور اس کی طباعت کا خرچ اور اسی طرح ایک کتاب کے ترجمہ اور طباعت کا خرچ اپنے ذمہ لیں اور اس سے بڑھ کر احسان فرمایا کہ حضور نے اس بارہ میں کسی خاص جگہ کی عورتوں کے لئے اس نعمت کو مخصوص نہیں فرمایا بلکہ اس کو تمام ہندوستان کی احمدی عورتوں پر پھیلا کر اپنے احسان کے فیض کو وسیع کر دیا تا کہ دور دراز کی بہنیں بھی اس نیکی سے محروم نہ رہ جائیں۔اس مبارک تحریک پر احمدی مستورات نے اپنی قدیم روایات کو قائم رکھتے ہوئے لبیک کہا اور نہایت شاندار نمونہ دکھایا لیکن ابھی کثرت سے ایسی لجنہ کی ممبرات باقی ہیں جن کی طرف سے اس چندہ میں کوئی وعدہ موصول نہیں ہوا۔حضور فرماتے ہیں ستم میں سے کوئی عورت بھی اس ثواب سے محروم نہ رہے اور تم میں سے کوئی عورت بھی ایسی نہ رہے جو ان رحمتوں سے حصہ لینے والی نہ ہو۔اگر وہ ایک کوڑی دینے کی ہی حیثیت رکھتی ہے تو ایک کوڑی دیکر ہی اس میں شامل ہو جائے۔الازھار لذوات الخمار صفحہ 401 پس جن مستورات نے ابھی تک اس چندہ میں حصہ نہیں لیا ان کو چاہئے کہ حضور کے اس فرمان کے مطابق جلد از جلد اپنے وعدے بھجوا دیں۔ایسے مواقع روز روز میسر نہیں آیا کرتے۔الفضل اگست 1945ء)