خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 52 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 52

52 ہزاروں درود اور سلام اس مبارک اور مقدس وجود پر جس نے نہ صرف مردوں بلکہ عورتوں کے دلوں کو الله بھی نور ایمان سے بھر دیا تھا۔عرب کے اس عظیم الشان انقلاب سے بڑھ کر بھی کیا آپ ﷺ کی صداقت کا کوئی ثبوت ہو سکتا ہے:۔اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ دنیا میں بیماریوں کے علاجوں کے مشہور طریق یہی ہیں کہ دوا غذا اور پر ہیز سے علاج کیا جائے۔اس کے علاوہ ایک طریق توجہ کا بھی ہے یعنی علاج کرنے والا مریض کے مرض کو اپنی توجہ سے دور کر لے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔حضرت مسیح علیہ السلام اسی توجہ سے سلب امراض کیا کرتے تھے اور یہ سلب امراض کی قوت مومن اور کافر کا امتیاز نہیں رکھتی بلکہ اس کیلئے نیک چلن ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔نبی اور عام لوگوں کی توجہ میں اتنا فرق ہوتا ہے کہ نبی کی توجہ کسی نہیں ہوتی وہی ہوتی ہے۔توجہ ایک ایسی چیز ہے کہ اس سے سلب ذنوب بھی ہو جاتا ہے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ اور سیح علیہ السلام کی توجہ میں یہ فرق ہے کہ مسیح کی توجہ سے تو سلب امراض ہوتا تھا مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ سے سلب ذنوب ہوتا تھا اور اسی وجہ سے آپ ﷺ کی قوت قدسی کمال کے درجہ پر پہنچی ہوئی تھی مسیح کی توجہ چونکہ زیادہ تر سلب امراض کی طرف تھی اس لئے سلب ذنوب میں وہ کامیابی نہ ہونے کی وجہ یہی تھی کہ جو جماعت انہوں نے تیار کی وہ اپنی صفائی نفس اور تزکیۂ باطن میں ان مدارج کو پہنچ نہ سکی جو جلیل الشان صحابہ کوملی اور یہاں تک رسول اللہ ﷺ کی قوت قدسی با اثر تھی کہ آج اس زمانہ میں " بھی تیرہ سو برس کے بعد سلب ذنوب کی وہی قوت اور تاثیر رکھتی ہے۔جو اس وقت میں رکھتی تھی۔“ ملفوظات جلد دوم صفحہ 280 نیا اڈیشن کے آنحضرت ﷺ کا ابدی فیضان :۔آنحضرت ﷺ کا فیضان اور آپ ﷺ کی تاثیرات قدسیہ عارضی نہیں تھیں کہ چودہ سو سال قبل کے مسلمانوں کے ساتھ ختم ہو گئیں جس طرح دائی شریعت آپ ﷺ کو عطا کی گئی تھی۔اسی طرح آپ ﷺ کا فیضان بھی ابدی ہے۔آنحضرت ﷺ زندہ نبی ہیں اور حقیقی زندگی یہ ہے جو آپ کو عطا ہوئی ہے اور کسی دوسرے کو نہیں ملی۔آپ کی تعلیم اس لئے زندہ تعلیم ہے کہ اس کے ثمرات اور برکات اس وقت بھی ویسے ہی