خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 678 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 678

678 چکی ہونگی۔اور اپنے اجتماع کے بعد سے ان کی توجہ اپنے حافظہ کی تھیلیوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جواہرات سے بھرنے کی طرف ہو جائے گی اور آپ کی نگرانات اس سلسلہ میں آپ کی پوری مدد کریں گی۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو حقیقی معنوں میں ناصرات بنائے آپ کے دلوں میں اللہ تعالیٰ سے عشق ہو آپ کی روح آنحضرت ﷺ کے ہر حکم پر لبیک کہنے کے لئے تیار ہو۔آپ میں سے ہر ایک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فرمانبردار ہو۔آپ حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہر حکم کو پورا کرنے میں اپنی سعادت سمجھیں۔احمدیت اور اسلام کے لئے آپ کے دلوں میں غیرت ہو۔کوئی فعل آپ ایسا نہ کریں جو جماعت کے وقار کا منافی ہو اپنے علم وعمل سے اور اپنی عادات و کردار سے آپ حقیقی ناصرات ثابت ہوں۔آمین۔اللہم آمین۔فقط والسلام خاکسار آپ کی مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 14-10-1970