خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 677
677 پیغام بر موقعہ پانچویں سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ قادیان 1970ء ناصرات الاحمدیہ قادیان ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کا یہ سالانہ اجتماع آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔اور ترقی کی راہ پر آپ کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا جائے۔ناصرات کے اجتماع کی غرض صرف تقریریں سکھانا اور ان کے مقابلے کروانا ہی نہیں۔اصل غرض ناصرات کی یہ ہے کہ اس عمر میں ان کی دینی تعلیم ہو جائے اپنے عقائد اچھی طرح ذہن نشین ہو جائیں۔تا جب وہ بڑی ہوں تو اپنے بنیادی مسائل کے وہ دلائل جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش فرمائے ہیں پیش کر سکیں۔گزشتہ سال سالانہ اجتماع کے موقعہ پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا تھا۔میں نے اطفال الاحمدیہ اور ناصرات الاحمدیہ کے لئے ایک نیا پروگرام تجویز کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ بچیوں ( ناصرات الاحمدیہ) کی عمر دین کے لحاظ سے ذہانت اور فراست کی عمر نہیں بلکہ حافظہ کی عمر ہے اس لئے ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی بچیوں کے حافظہ کی تھیلیاں ان جواہرات سے بھر دیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے محمد رسول اللہ ﷺ سے لے کر ہم تک پہنچائے ہیں۔اس کے لئے میں نے تجویز کیا ہے کہ ان خزائن کے جو بنیادی حصے ہیں ان کے متن کی ایک کتاب تیار کی جائے اور یہ حوالے بچوں کو اور بچیوں کو ازبر کرا دئے جائیں۔میں نے خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کی تنظیم سے کہا ہے کہ وہ اس سال دسمبر کے آخر سے قبل متن کی یہ کتاب تیار کر دیں اور آئندہ سال ہمارے سب بچوں اور بچیوں کو یہ کتاب حفظ ہو جانی چاہئے۔“ الحمد للہ یہ کتاب شائع ہو گئی ہے۔اس کا نام "یا درکھنے کی باتیں ہے ) (المصابیح ص 159) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا تھا: اس سال دسمبر تک آپ میں سے ہر ایک کو سورہ بقرہ کی پہلی سترہ آیات حفظ ہونی چاہئیں۔اور آئندہ سال آپ کو متن کی وہ کتاب حفظ ہو جانی چاہئے جو تیار کی جارہی ہے۔“ (مصباح 1969 ء نمبر ) میں امید کرتی ہوں کہ حضور کے ارشاد کے مطابق تمام ناصرات سورہ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات یا دکر