خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 672
672 پیغام بر موقعہ صوبائی کا نفرنس لجنہ اماءاللہ شاہ جہان پور بھارت (انڈیا)1968ء عزیزه مکرمه محترمه السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کا خط ملا جس میں آپ نے شاہ جہان پور میں ہونے والی صوبائی کانفرنس کے موقعہ پر مستورات کے لئے پیغام مانگا ہے۔میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کی وجہ سے بہت مصروف رہی ہوں اس لئے پیغام جلد نہ بھیجو اسکی۔آپ میری طرف سے وہاں جلسہ میں شامل ہونے والی تمام خواتین کو السلام علیکم پہنچا دیجئے۔اللہ تعالیٰ آپ کا یہ اجتماع بابرکت کرے اور اس کے فضلوں اور انوار کی بارش آپ سب پر ہو ہمارا مقصد زندگی خواہ ہم دنیا کے کسی خطہ زمین پر رہتے ہوں ایک ہی ہے اور وہ ہے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پر عمل کرنا۔یعنی ایک طرف قیام توحید کی کوشش اپنے عمل اور اپنی قربانیوں سے۔دوسری طرف آنحضرت ﷺ کی تعلیم پر عمل کرنا۔آپ کی کامل اطاعت اور آپ کے رنگ میں رنگین ہو کر دنیا کے سامنے صحیح اسلام کو پیش کرنا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض دنیا کو کوئی نیا پیغام دینا نہیں۔بلکہ حقیقی اسلام جسے لوگ بھول چکے تھے۔پھر سے اس کا پیغام دنیا کو دینا اور قرآن مجید کی تعلیم پر مسلمانوں کو چلانا تھا اسلام امن اور آشتی کا مذہب ہے۔ایک مسلمان امن کا علمبر دار ہوتا ہے۔وہ کسی کو دکھ نہیں دے سکتا۔وہ کسی پر ظلم نہیں کر سکتا۔کیونکہ آنحضرت ﷺ نے مسلمان کی تعریف ہی یہ فرمائی ہے۔الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَ يَدِه (بخاری کتاب الایمان) حقیقی مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور جس کی زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں آنحضرت ﷺ کی سیرت اور آپ کی زندگی کے واقعات ہمارے سامنے ہیں اپنے بدترین دشمن سے جیسا عفو، رحم اور محبت کا سلوک آپ نے کیا اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کسی اور کی نہیں دی جاسکتی۔پس اے محمد رسول اللہ ﷺ کا کلمہ پڑھنے والی بہنو! اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عہد بیعت باندھنے والی بہنو! آپ کا فرض ہے کہ اپنے عمل سے اپنے اخلاق سے اپنی قربانیوں سے اور اپنے حسن سلوک سے دنیا پر واضح کر دیں کہ صداقت آپ کے پاس ہے، اسلام ہی وہ مذہب ہے جو انسان میں حقیقی اخلاق پیدا کرتا ہے۔اسلام ہمارا