خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 664
664 اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس کا افتتاح فرما چکے ہیں۔لیکن ایک لاکھ روپے کے قریب رقم ابھی ہم نے اور دینی ہے۔اس مسجد کی تعمیر میں ساری دنیا کی احمدی خواتین کا حصہ ہے۔گوامریکی بہنوں نے اس میں حصہ لیا ہے لیکن ابھی تک مزید گنجائش باقی ہے۔اس سلسلہ میں سب بہنیں جو حصہ لے چکی ہیں وہ بھی اور جنہوں نے ابھی تک حصہ نہیں لیا وہ بھی مزید حصہ لیں تا جلد از جلد یہ چندہ ختم ہو سکے۔تمام ممبرات لجنہ اماء اللہ کو میرا محبت بھرا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔میں آپ سب کے لئے دعا کرتی ہوں آپ میرے لئے دعا کیا کریں۔خاکسار مریم صدیقہ از تاریخ لجنه جلد سوم صفحه 505