خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 663 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 663

663 پیغام برائے اجتماع لجنہ اماءاللہ متحدہ امریکہ ممبرات لجنہ اماءاللہ متحدہ امریکہ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ آپ کا یہ سالانہ اجتماع مبارک کرے اور اس موقعہ پر آپ کو وہ لائحہ عمل تجویز کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اس ملک میں اسلام کے پھیلنے اور جماعت کے بڑھنے میں محمد ہو۔میری عزیز بہنو! ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کہ اس نے ہمیں اسلام جیسی نعمت عطا کی۔اس کی تعلیم کو سمجھنے کے لئے قو تیں اور سمجھ عطا کی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار احسان ہے کہ اس نے مامور زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانے کی توفیق عطا فرمائی۔پھر اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد اپنے وعدہ کے مطابق خلافت کا سلسلہ جاری فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے یہ سب انعامات ہمیں ان عظیم ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہیں جو شکر کے طور پر ہم پر واجب ہوتی ہیں۔سب سے بڑی ذمہ داری جو ہر احمدی عورت اور لجنہ کی ممبر پر عائد ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ اپنے خلیفہ کی کامل فرمانبردار ہو۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ایمان کے ساتھ ساتھ اعمال صالحہ کا ذکر فرمایا ہے۔اعمال صالحہ سے یہ مراد ہے کہ وہ کام کرے جن کے کرنے کی ہدایت اس کو خلیفہ وقت کی طرف سے ملے۔یہ بتانا خلیفہ وقت کا کام ہے کہ اس وقت کس قسم کی قربانی کی ضرورت ہے۔پس عزیز بہنو! سب سے بڑا فرض آپ کا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ اور آپ کے مقرر کردہ امراء یا مبلغین کی کامل اطاعت ہے۔اسلام کی ترقی اور جماعت کی ترقی کے لئے خلافت کا قائم رہنا انتہائی ضروری ہے۔پس اپنے کاموں اور اپنی قربانیوں اور اپنے آپ کو اس انعام الہی کا مستحق قرار دیتی رہو۔دوسری عظیم ذمہ داری ہر احمدی پر یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو قرآن اور اسلام کی تعلیم کے مطابق نمونہ بنائے۔ایک صداقت کو جب ہم دل سے تسلیم کر لیتے ہیں تو جب تک عملی زندگی میں اپنے پر ان کو وارد نہ کریں ہم صحیح طور پر اس پر ایمان لانے والے قرار نہیں دیئے جاسکتے۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو بھی آنحضرت ﷺ کے اسوہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جس کے نتیجہ میں اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے۔آپ سب کو بھی مبارک ہو کہ بیت نصرت جہاں مکمل ہو چکی ہے اور حضرت خلیفہ لمسیح الثالث ایدہ