خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 662 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 662

662 اور آنحضرت ﷺ کی اتنی محبت ہو کہ وہ بڑے ہو کر اسلام کے کسی حکم کی خلاف ورزی کر ہی نہ سکیں۔فی زمانہ بے پردگی کی جو رو چلی ہے اس کا سد باب بھی ضروری ہے۔پردہ قرآن کریم کا ایک حکم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو قرآن مجید کے سات سو حکموں میں سے ایک بھی حکم تو ڑتا ہے اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے۔پس لجنہ اماءاللہ کے کاموں میں سے ایک ضروری کام یہ بھی ہے کہ موجودہ نسل کی خواتین جو بے راہ روی اور بے پردگی کر رہی ہیں اس کا سد باب کریں۔مبرات لجنہ اماءاللہ نیروبی کو میں یہ خوشخبری بھی سناتی ہوں کہ الحمد للہ ڈنمارک کی مسجد مکمل ہو چکی ہے اور 21 جولائی کو اس کا افتتاح ہو رہا ہے۔ابھی تک مقررہ رقم میں ڈیڑھ لاکھ روپیہ کی کمی ہے کوشش کریں کہ مشرقی افریقہ کی کوئی عورت ایسی نہ رہ جائے جس نے اس میں حصہ نہ لیا ہو۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے صاحب حیثیت خواتین وہاں موجود ہیں جو بھاری رقوم اس چندہ میں دے سکتی ہیں۔بہت سی بہنوں نے قابل رشک نمونہ دکھایا ہے لیکن جہاں تک مجھے علم ہے ابھی سو فیصدی خواتین نے اس میں حصہ نہیں لیا۔میں امید کرتی ہوں کہ عہدہ داران اس سلسلہ میں مزید کوشش کر کے وعدہ جات بھجوائیں گی اور وصولی کی بھی جلد کوشش کریں گی میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ مشرقی افریقہ میں رہنے والی خواتین میں قربانی اور اخلاص کا وہی جذبہ پیدا کرے جو قرون اولیٰ کی خواتین میں پایا جاتا تھا۔آپ کے ذریعہ سے احمدیت افریقہ کے تاریک گوشوں تک پہنچے اور وہاں کے رہنے والوں کے لئے آپ کے وجود اسلام کو قبول کرنے کا باعث ہوں۔میں تمام ممبرات لجنہ اماءاللہ نیروبی کو اس پیغام میں اپنی طرف سے محبت بھرا سلام پہنچاتی ہوں اور ان سے یہ بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی بقیہ زندگی اسلام کی خدمت میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔خاکسار مریم صدیقہ از تاریخ لجنه جلد سوم صفحه 503