خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 643 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 643

643 پہلے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ کراچی کے لئے پیغام 2 دسمبر 1956ء کو لجنہ اماءاللہ کراچی کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ بطور مرکزی نمائندہ اس جلسہ میں شامل ہوئیں۔آپ نے حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا مندرجہ ذیل پیغام بھی پڑھ کر سنایا جو خاص اس موقع کیلئے آپ نے تحریر فرمایا تھا۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم محترم اور عزیز بہنو ! وعلى عبده المسيح الموعود السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار فضل اور احسان ہے کہ اس نے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کی سعادت عطا فرمائی اور ہم نے اپنی آنکھوں سے اسلام کی صداقت کے عظیم الشان نشان کو حضرت خلیفتہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے وجود میں پورا ہوتے دیکھا ، آپ نہ صرف جماعت کے خلیفہ ہیں بلکہ وہ موعود خلیفہ ہیں جس کی پیدائش سے بھی قبل اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے مظفر! تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں۔اور تا دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو۔(اشتہار 20 فروری 1886ء) ہم نے یہ پیش گوئی اپنی آنکھوں سے پوری ہوتی ہوئی دیکھی اور سینکڑوں نشانات آپ کے ذریعے سے پورے ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ہمارا خلافت پر ایمان ایسا غیر متزلزل ہونا چاہئے کہ مخالفوں کا سخت سے سخت وار اس کو ہلکا سا جھٹکا بھی نہ دے سکے اولاد کی تربیت میں سب سے بڑا حصہ عورت کا ہوتا ہے کیونکہ مرد کا بیشتر وقت گھر سے باہر گزرتا ہے۔جیسا ایمان عورت کا ہوگا از ما اولاد کا بھی وہی ہوگا۔پس اپنی آئندہ نسلوں کے ایمانوں کو اعلیٰ اور مضبوط بنانے کے لئے لازم ہے کہ آپ کے ایمان بھی نہایت مضبوط ہوں۔آپ کو خلافت کے ساتھ اس قدر وابستگی ہو کہ ان تعلقات کے سامنے آپ باقی سب تعلقات کو بیج سمجھیں۔پھر آپ پر سب سے بڑی قومی ذمہ داری اپنی اولادوں کی نیک تربیت کرنا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں