خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 591 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 591

591 کان تک ان دونوں تحریکات کو پہنچائیں ، ان کی اہمیت کو واضح کریں۔تحریک خاص میں بھی پانچ سو یا اس سے زائد دینے والی بہنوں کے نام لجنہ اماءاللہ کے ہال میں کندہ کروائے جائیں گے۔کام مشکل نہیں۔صرف ضرورت ہے اپنے دل میں ایک نئی امنگ، نیا عزم پیدا کرنے کی۔ضرورت ہے دوسری بہنوں کے دلوں میں بھی وہی جوش اور دین کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کی جو آپ کے دلوں میں موجزن ہے۔ضرورت ہے اپنے اخراجات میں کمی کر کے ، سادگی اختیار کر کے سلسلہ کے اخراجات کو پورا کرنے کی۔آپ جب ” تاریخ لجنہ“ کا مطالعہ کریں گی تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کی ماؤں ، نانیوں، دادیوں نے کتنی عظیم الشان قربانیاں احمدیت اور سلسلہ کی ترقی کے لئے کی ہیں۔اب آپ کا زمانہ ہے ان کے معیار سے بڑھ کر قربانیاں کرنا آپ پر بھی واجب ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے۔الفضل 27 اکتوبر 1970ء