خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 550 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 550

550 تو ہمارا کام بہت ہی آسان ہو جاتا ہے۔کسی عورت کا کسی وقت دین سے غافل ہو جانا دراصل اس کے بچپن کی کمزوری ہوتی ہے اس لئے میری بچیو! اپنی دینی تعلیم کی طرف سب سے زیادہ توجہ کرو۔اپنے اندر اللہ تعالیٰ سے محبت پیدا کرو۔حضرت رسول کریم ﷺ سے محبت پیدا کرو۔آپ ﷺ کے ارشاد کی تعمیل کرنا اپنا فرض سمجھو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی اطاعت کرنے میں اپنی سعادت سمجھو اللہ تعالیٰ کا بہت ہی بھاری احسان تم پر یہ ہے کہ تم کو احمدی گھرانوں میں پیدا کیا۔اب تمہارا کام یہ ہے کہ تم جو اس وقت ننھی منھی کلیاں ہو گلشن احمد کے پھول بن کر کھلو اور تمہاری قربانیاں تمہاری نظام سے وابستگی تمہارے جذبہ اطاعت اور تمہارے اخلاق اور خوبیوں سے گلشن احمد میں ایسی بہار آئے جس کے بعد کوئی خزاں نہ آسکے۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔“ الفضل 18 اکتوبر 1969ء