خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 526 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 526

526 ہے کہ اسے بھی محبت الہی حاصل ہو وہ میرے پیچھے چلے۔میری سنت کی پیروی کرے۔میرے طریق پر چلے میری اطاعت کرے۔تب اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرے گا۔گویا محبت الہی کے خزانہ کا قفل اطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنجی سے کھلتا ہے اور یہی وہ واحد طریق ہے جس پر چلنے سے اللہ تعالیٰ کی محبت کی راہوں پر چلنا آسان ہو جاتا ہے۔سچی اطاعت آسان کام نہیں۔یہ تو ایک موت ہے جو انسان اپنے دل۔اپنی خواہشات ، اپنی لذات اپنی عادات اور اپنی روایت پر وارد کرتا ہے۔اور جو اس موت کے دروازہ میں سے کامیابی سے گذر جاتا ہے۔وہ اس دروازہ میں داخل ہو جاتا ہے۔جہاں سے محبت الہی کی بارش کے چھینٹے اس پر برسنے شروع ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو تو فیق عطا فرمائے کہ اپنی پیدائش اور زندگی کے مقصد کو حاصل کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔تا اس کے نتیجہ میں ہم اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کر سکیں۔اور ہمیں اُسی کے فضل سے توفیق ملے کہ ہم اپنا سب کچھ اُسی کی راہ میں قربان کر دیں۔آمین۔(مصباح دسمبر 1968ء)