خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 34
34 اطاعت امام کی اهمیت : اسلام کی تعلیم اطاعت امام کے محور پر گھومتی ہے۔اَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِى الأمْرِ مِنْكُمُ (النساء:60 ) میں بھی یہی تعلیم دی گئی ہے کہ کوئی شخص نجات حاصل نہیں کر سکتا۔جب تک وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی اطاعت کے ساتھ محمد رسول اللہ علی اور آپ کے خلفاء کا کامل فرمانبردار نہ ہو۔اس کی تعلیم قرآن میں ہے اسی کی تعلیم حدیث میں ہے۔جب آنحضرت ﷺ کو عورتوں سے بیعت لینے کا ارشاد ہوا تو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔يأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنتُ يُبَايِعُنَكَ عَلَى أَنْ لَّا يُشْرِكُنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقُنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَانِ يَفْتَرِيْنَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِيْنَكَ فِي مَعْرُوفٍ فَبَايِعُهُنَّ وَاسْتَغْفِرُ لَهُنَّ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - (سورة المتري : 13) کہ اگر یہ عورتیں یہ وعدہ کریں کہ آپ ﷺ کی امر معروف میں نافرمانی نہیں کریں گی تو آپ ان کی بیعت لے لیں۔گویا آنحضرت ﷺ کی بیعت کے لئے علاوہ دوسری شرائط کے مندرجہ بالا آیت میں بیان کی گئی ہیں ایک ضروری شرط یہ بھی ہے کہ بیعت کرنے والی عورت یہ عہد کرے کہ آپ کی اطاعت کامل طور پر کرے گی۔اور کسی امر میں نافرمانی کی مرتکب نہ ہوگی اور آپ کے تتبع میں ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے خلفاء بیعت کے وقت یہ الفاظ دہراتے رہے ہیں کہ جو آپ نیک کام بتائیں گے اس پر عمل کروں گی۔ٹھنڈے دل سے غور کرنے والی بات ہے کہ کیا پردہ کرنا نیک کام ہے یا پردہ چھوڑنا نیک کام ہے۔اگر ہماری وہ بہنیں جو پردہ کرنے کے معاملہ میں سست ہیں ٹھنڈے دل سے اس بات پر غور کریں گی کہ کیا وہ شرائط بیعت پر پوری اترتی ہیں۔تو وہ ضرور ندامت محسوس کریں گی اور ان کو احساس ہوگا کہ اس طرح وہ اپنے خلیفہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔آنحضرت ﷺ اور اللہ تعالیٰ کی نافرمان ہیں۔بیعت کرتے وقت تو انہوں نے کہا تھا کہ جو آپ نیک کام بتائیں گے ان میں آپ کی فرمانبرداری کروں گی۔لیکن عمل ان کا اس کے خلاف ہے جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کشتی نوح میں فرماتے ہیں:۔جو شخص امور معروفہ میں میری اطاعت کرنے کے لئے طیار نہیں ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 119 کیا پردہ کرنا امور معروفہ میں سے نہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چند ارشادات : ممکن ہے کہ کسی کو خیال پیدا ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پردہ کے معاملہ میں سختی کا اظہار نہیں فرمایا تو ان کی غلط فہمی کو دور کرنے کے