خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 495
495 نے اس نکتہ کو سمجھا ترقی کی جب اس سے غافل اور لاپر واہ ہوئے تنزل کے گڑھے میں گرتے چلے گئے۔اسی لئے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی ہے کہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِعْيا اللہ تعالیٰ کے فرستادہ کا دامن تھامے رہو اور اپنے امام کی کامل اطاعت و فرمانبرداری کرو۔عورتوں پر اگلی نسل کی بھاری ذمہ داری ہے اس نسل کی اصلاح مرد کر سکتے ہیں لیکن اگلی نسل جو متقی ہو اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبردار ہو پیدا کرنی عورتوں کا کام ہے۔اگر ہماری عورتیں اپنے بچوں کو نمازوں کا پابند ، اطاعت گزار، خلیفہ اسیح کے کامل فرمانبردار، ہر تحریک پر لبیک کہنے والے اور سلسلہ کے وفا دار بنائیں گی تو اسلام اور احمدیت کو ایسے مجاہد خود بخود میسر آتے چلے جائیں گے جو اسلام کا جھنڈا ہاتھ میں تھامے اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند رکھنے کے لئے قربانیاں دیتے چلے جائیں گے۔انفاق فی سبیل اللہ :۔اقامت الصلوۃ کے ساتھ ہی قربانیوں اور انفاق فی سبیل اللہ کا درجہ حاصل ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے : يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ اَدْلُكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ أَلِيْمٍ۔تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسَكُمْ ذَالِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ۔(الصف: 1211) اے مومنو! مرد یا عورت عذاب الیم سے نجات کا طریق یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اور آنحضرت ﷺ پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ اپنے مال اور جانیں خدا تعالیٰ کے حضور میں پیش کریں۔اَنْفُسَكُمُ میں اولاد ، عزت، جذبات ، طاقت، وقت سب کچھ آجاتا ہے اور ان سب کو قربان کئے بغیر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں ہوسکتا۔اسلام کو ترقی حاصل نہیں ہو سکتی۔پس عورتوں کے لئے سب سے بڑی قربانی اپنے جذبات، روایات اور عادات کی قربانی ہے۔پرواہ نہ کریں برادری کی پرواہ نہ کریں اولاد کی ، سب کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار رہیں تا ان سب کو قربان کر دینے کے نتیجہ میں ایک سنہری صبح اسلام اور احمدیت کے لئے طلوع ہو۔ہمارے امام ہم سے کیا چاہتے ہیں؟ ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ جماعت کی ہر عورت سے مطالبہ فرما رہے ہیں کہ ہر احمدی عورت قرآن پڑھے ترجمہ سیکھے اور اپنی زندگی اس کے مطابق گزارے۔دنیا کی محبت سرد ہو جائے۔دین کی بقا کی