خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 460
ہو جائے گا۔460 ہر بچی یہاں سے یہ عہد کر کے جائے کہ روزانہ نصف رکوع یا ایک رکوع با قاعدگی سے ترجمہ کے ساتھ دہرایا کرے گی اور جو چھ سپیارے یہاں ایک ماہ میں پڑھے ہیں ان کو بار بار دہرائے گی۔اپنا ناظرہ بھی درست کرنے کی کوشش کرے گی۔یہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ ہم انگریزی تو صحیح بول سکیں لیکن قرآن مجید پڑھنے میں غلطیاں کریں محض بے پرواہی ہے اور کچھ نہیں۔ہر بچی یہ عہد کرے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی نہ کسی کتاب کو اپنے زیر مطالعہ رکھے گی۔جب ایک ختم ہوگئی تو دوسری شروع کر دی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب تفسیر ہیں۔قرآن مجید کی بہت سی آیات آپ پر واضح ہوگئی ہیں۔دوسروں کو قرآن کریم پڑھاؤ۔پھر ہر بچی تحدیث نعمت کے طور پر یہ بھی عزم کرے کہ جو کچھ خود سیکھا ہے دوسروں کو سکھاؤں گی۔اللہ تعالیٰ نے مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقره: (4) پر بہت زور دیا ہے۔رزق میں انسان کا علم، عقل، وقت، فرصت صحت، صلاحیتیں سب کچھ شامل ہے۔یہ گریا درکھو کہ اگر آپ چاہتی ہیں کہ جو کچھ پڑھا جائے وہ بھی نہ بھولے تو ایک بار یہ کسی اور کو پڑھا کر دیکھ لیں اگر یہ ڈیڑھ صد طالبات جو یہاں قرآن مجید کی تعلیم کے لئے آئی تھیں مزید ڈیڑھ صد کو پڑھا دیں۔تو جہاں آپ کی دوسری بہنوں کو تعلیم دینے کا ثواب حاصل ہوگا وہاں ان طالبات کو فائدہ پہنچ جائے گا جو دل میں خواہش رکھتے ہوئے کسی مجبوری کے باعث یہاں نہ آسکیں۔اور خود آپ کا پڑھا ہوا ایسا ذہن نشین ہوگا کہ پھر انشاء اللہ نہ بھولے گا۔ہر بچی یہ بھی عہد کرے کہ قرآنی احکام کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کرے گی۔قرآن کا ایک ایک حکم ہمیشہ کے لئے ہمارے لئے قابل عمل ہے۔موجودہ نسل میں مذہب سے بیگانگی کے باعث پردہ کی طرف سے بڑی غفلت برتی جارہی ہے حالانکہ پردہ قرآن مجید کا ایک حکم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحه 26) اللہ تعالیٰ ہم سب کو تو فیق عطا فرمائے کہ ہم سب مل کر قرآن مجید کے پڑھنے پڑھانے اور اس پر عمل