خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 459
459 ”یہاں اپنے وقتوں کو ضائع نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے خود کو جس طرح پیش کیا ہے اس کو پہچانیں اور وہ رنگ اپنے پر چڑھائیں۔“ میری عزیز بچیو! آپ نے ایک ماہ کوشش کی ہے کہ کچھ نہ کچھ حاصل کر سکیں اب باقی گیارہ ماہ بھی کوشش کرتی رہیں کہ قرآن مجید کے اصولوں کی روشنی میں قرآنی احکام پر چلنے کے نتیجہ میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہو۔قرآن سیکھنے کا پختہ ارادہ کر لیں۔جس سے بھی پڑھ سکتی ہوں پڑھیں۔اگر کوئی استاد نہں ملتا تو پھر ترجمہ والا قرآن یا تفسیر صغیر سے ہی سیکھیں اور پھر اس پر غور کریں تفسیر کبیر کی بہت سی جلدیں شائع شدہ ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی تفسیر صغیر ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کے وہ خطاب جن میں آپ نے قرآن مجید کے علوم بیان فرمائے ہیں کتابی صورت میں ” قرآنی انوار“ کے نام سے شائع ہو چکے ہیں۔عربی زبان سیکھئے :۔اس سلسلہ میں اپنی بچیوں سے یہ بھی خواہش کروں گی کہ وہ تھوڑی بہت عربی ضرور سیکھیں۔ہمارا قرآن مجید اور احادیث عربی زبان میں ہیں۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں۔أحِبُّوا الْعَرَبَ لثلاث لانِّي عَرَبِيٌّ وَالقُرآنُ عَرَبِيٌّ وَكَلَامُ اَهْلِ الْجَنَّةِ عَرَبِيُّ۔(المعجم الاوسط جزء 5 صفحه 369 ) (لسان الميزان جزء 4صفحه 185) تم عربوں سے تین باتوں کی وجہ سے محبت کرو (۱) اس لئے کہ میں عرب ہوں۔(۲) اس لئے قرآن عربی ہے۔(۳) اس لیئے کہ جنت کی زبان عربی ہوگی۔ہماری کتنی بد قسمتی ہے کہ ہم دنیا کی اور زبانیں سیکھیں۔وہ زبان نہ سیکھیں جو ہمارے آقا ہمارے محبوب محمد ﷺ کی تھی اور وہ زبان سیکھنے کی کوشش نہ کریں جو جنت کی زبان ہے۔وہ تمام بچیاں جو آئندہ کالجوں میں داخلہ لیں گی۔میری ان سے استدعا ہے اور ان کے ماں باپ سے بھی کہ باقی مضامین وہ جو چاہیں لیں لیکن ایک مضمون عربی ضرور لیں اس طرح بنیادی طور پر ان کو اتنی عربی آجائے گی کہ قرآن مجید اور احادیث کے الفاظ ان کے کانوں کو نا آشنا نہ لگیں گے اور قرآن مجید کا ترجمہ سیکھنا ان کے لئے آسان