خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 408 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 408

408 66 نہیں۔بھولا ہوا ہے وہ جو ان راہوں کو چھوڑ کر کوئی نئی راہ نکالتا ہے نا کام مرے گا وہ جو اللہ اور اس کے رسول کے فرمودہ کا تابعدار نہیں بلکہ اور اور راہوں سے اسے تلاش کرتا ہے۔ملفوظات جلد سوم صفحہ 103 مسلمان آنحضرت ﷺ کے اخلاق حسنہ کا تذکرہ کرنے کے لئے میلاد کی مجلسیں منعقد کرتے ہیں جہاں تک میلاد کرنے کا سوال ہے اس سے بڑھ کر اور کیا نیکی ہوسکتی ہے کہ آپ کے اخلاق فاضلہ کا بار بار ذکر کیا جائے۔آپ پر بار بار درود بھیجا جائے اور آپ کے اسوہ حسنہ کو اختیار کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی جائے۔لیکن مسلمانوں نے اپنی بدقسمتی سے اس نیک کام میں بھی بدعت داخل کر دی ہے کہ کھڑے ہو کر اس تصور سے درود پڑھا جائے کہ اس وقت آنحضرت ﷺ کی روح آتی ہے۔قرآن تو کہتا ہے کہ جو اس دنیا سے رخصت ہو جائے وہ خواہ کتنی ہی بلند ہستی کیوں نہ ہو پھر اس دنیا میں واپس نہیں آتی۔باقی رہنے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے درود انسان کھڑے بیٹھے، لیے، چلتے ، پھرتے ہر وقت بھیج سکتا ہے۔یہ تو ایک دعا ہے جو ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق آنحضرت علی اور آپ کی امت کے لئے کرتے ہیں لیکن وہی دعا جب اس ذہنیت سے کی جائے کہ درود پڑھتے ہی آپ کی روح آجاتی ہے تو وہی نیک کام بدعت بن جاتا ہے کسی حدیث سے یہ ثابت نہیں ہوتا اگر ایسا ہوناممکن تھا تو آنحضرت ﷺ یا آپ کے صحابہ سے کوئی روایت بھی ثابت ہوتی۔حضرت اقدس فرماتے ہیں:۔دوآنحضرت ﷺ کا تذکرہ بہت عمدہ ہے بلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ انبیاء اور اولیاء کی یاد سے رحمت نازل ہوتی ہے اور خود خدا نے بھی انبیاء کے تذکرہ کی ترغیب دی ہے لیکن اگر اس کے ساتھ ایسی بدعات مل جاویں جن سے توحید میں خلل واقع ہو تو وہ جائز نہیں۔خدا کی شان خدا کے ساتھ اور نبی کی شان نبی کے ساتھ رکھو۔آج کل کے مولویوں میں بدعت کے الفاظ زیادہ ہوتے ہیں اور وہ بدعات خدا کے منشاء کے خلاف ہیں اگر بدعات نہ ہوں تو پھر تو وہ ایک وعظ ہے آنحضرت ﷺ کی بعثت۔پیدائش اور وفات کا ذکر ہو تو موجب ثواب ہے ہم مجاز نہیں کہ اپنی شریعت یا کتاب بنالیویں۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 159, 160 ) پھر آپ فرماتے ہیں:۔و بعض ملاں اس میں غلو کر کے کہتے ہیں کہ مولود خوانی حرام ہے اگر حرام ہے تو پھر کس کی پیروی کرو گے؟ کیونکہ جس کا ذکر زیادہ ہو اس سے محبت بڑھتی ہے اور پیدا ہوتی ہے۔مولود کے وقت کھڑا ہونا جائز نہیں اور کہاں لکھا ہے کہ روح آتی ہے۔ملفوظات جلد سوم صفحہ 160 66