خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 369
369 اللہ انہیں لوگوں کو متقیوں کے زمرے میں داخل کرتا ہے جو اس کے عطا کردہ قومی کو اس کے دئے ہوئے مال کو۔اس کے عنایت کردہ علم کو غرض ہر چیز کو اس کی رضا کی خاطر اور اس کی مخلوق کی بہبودی کی خاطر صرف کرتے ہیں۔اس لئے کبھی کسی کو کوئی چیز بتاتے ہوئے بخل سے کام نہیں لینا چاہئے۔اپنے استاد کی یہ نصیحت میرے ذہن میں اس طرح راسخ ہو گئی کہ اس کے بعد آج تک کبھی کسی کو کچھ سکھانے میں تامل یا پس و پیش نہیں کیا۔پس میں بھی باہر سے آنے والی تمام لڑکیوں کو آج یہ نصیحت بھی کرتی ہوں کہ وہ یہاں سے واپس جا کر اپنی خدمات اپنی اپنی لجنات کی صدر کو پیش کر دیں۔اگر ناظرہ پڑھانے کی آپ کے شہر میں ضرورت ہو تو اس کے لئے جتنی محنت بھی کر سکتی ہیں کریں۔پھر اگر ترجمہ پڑھاسکیں تو وہ بھی پڑھا ئیں۔نیز دیگر جو علوم آپ نے یہاں سیکھتے ہیں ان کو تحریر یا تقریر کے ذریعہ دوسروں تک پہنچاتی رہیں۔میرے پاس آپ کے ناموں کی فہرست موجود ہے۔میں آپ کے شہروں کی رپورٹوں سے کام کا جائزہ لیتی رہوں گی۔تا مجھے معلوم ہو سکے کہ آپ نے اپنے حاصل کردہ علم سے اپنی لجنہ کو کیا فائدہ پہنچایا ہے۔آخر میں میں اس طرف بھی آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتی ہوں کہ مصباح کی قلمی اعانت آپ کا فرض ہے کوشش کریں اور مضامین لکھ کر کر بھجوایا کریں۔امید ہے آپ آئندہ سال بھی ضرور آئیں گی اور کوشش کریں کم از کم تین سال لگا تار ضرور اس تعلیم القرن کلاس میں شامل ہو جائیں تا قرآن مجید کا دور پورا ہو جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور بہت زیادہ دینی خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اللهم آمین مصباح اکتوبر 1966ء