خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 363 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 363

363 تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی طرح نہ چھوڑ دو کہ تمہاری اسی میں زندگی ہے۔جولوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے۔“ روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح ص 13 آپ کی بعثت کی غرض ہی یہ تھی کہ قرآن جو مجبور ہو چکا ہے اور محض جز دانوں کی زینت ہو کر رہ گیا ہے۔اس کی تعلیمات کو از سر نو عام کیا جائے۔اس کی تاثیرات اور برکات کا تذکرہ کر کے اور اس کا اصلی حسن دنیا کو دکھا کر اس کی محبت کو دلوں میں بٹھایا جائے۔اور ایک ایسا گر وہ تیار کیا جائے جس کا ہر قول و فعل قرآن کے مطابق ہو جیسا کہ فرمایا : میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت قریباً علماء کی یہی حالت ہورہی ہے۔لِمَ تَقُولُونَ مَالَا تَفْعَلُونَ (الصف : 3) کے مصداق اکثر پائے جاتے ہیں اور قرآن شریف پر بگفتن ایمان رہ گیا ہے۔ورنہ قرآن شریف کی حکومت سے لوگ بکلی نکلے ہوئے ہیں۔احادیث سے پایا جاتا ہے کہ ایک وقت ایسا آنے والا تھا کہ قرآن شریف آسمان پر اٹھ جائے گا۔میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ وہی وقت آ گیا ہے۔حقیقی طہارت اور تقویٰ جو قرآن شریف پر عمل کرنے سے پیدا ہوتا ہے آج کہاں ہے؟ اگر ایسی حالت نہ ہو گئی ہوتی تو خدا تعالیٰ اس سلسلہ کو کیوں قائم کرتا۔ہمارے مخالف اس بات کو نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ دیکھ لیں گے کہ آخر ہماری سچائی روز روشن کی طرح کھل جائے گی۔خدا تعالیٰ خود ایک ایسی جماعت تیار کر رہا ہے جو قرآن شریف کی ماننے والی ہوگی۔ہر ایک قسم کی ملونی اس میں سے نکال دی جائے گی اور ایک خالص گروہ پیدا کیا جاوئے گا اور وہ یہی جماعت ہے اس لئے میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ تم خدا تعالیٰ کے احکام کے پورے پابند ہو جاؤ اور اپنی زندگیوں میں ایسی تبدیلی کرو۔جو صحابہ کرام نے کی تھی۔ایسا نہ ہو کہ کوئی تمہیں دیکھ کر ھو کر کھاوے۔“ ملفوظات جلد چہارم صفحه 467 اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی جماعت کو ان پیشگوئیوں سے بھی روشناس کرا رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ تم کو ایسا گروہ دوں گا جس کا کردار اور عمل قرآن کے مطابق ہوگا۔چنانچہ اس پیشگوئی کے تحت آپ ایسی ہی توقعات اپنی جماعت سے رکھتے ہیں کہ اس کے تمام افراد قرآنی احکام کے سامنے سر تسلیم خم کرنے والے ہوں۔آپ کے متعلق یہ پیشنگوئی بھی تھی کہ آنے والا مسیح خزائن تقسیم کرے گا۔وہ خزائن یہی قرآنی تعلیمات ہیں جن کو احمد یہ جماعت حاصل کر رہی ہے۔قرآن کریم کی خوبیاں اور اس کا حسن و جمال بیان کرنے کے