خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 351 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 351

351 احمدی طالبات کی اہم دینی ذمہ داریاں احمدیہ انٹر کالجیٹ گرلز ایسوسی ایشن لاہور کے افتتاحی اجلاس سے حضرت سیدہ ام متین صاحبہ کا خطاب آپ نے فرمایا:۔لجنہ اماء اللہ اور قومی کاموں کے سلسلہ میں میرا مشاہدہ ہے کہ بڑی عمر کی عورتیں تو دینی اور قومی کاموں میں اپنی طاقت کے مطابق حصہ لیتی ہیں لیکن نوجوان لڑکیاں بہت کم اجلاسوں میں شرکت کرتی ہیں اور قومی ذمہ داری بھی وہ محسوس نہیں کرتیں۔ہمارا فرض ہے کہ اپنی بچیوں کو قومی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار کریں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَّعِيَّتِهِ (بخاری کتاب الجمعہ) یعنی قیامت کے دن تم میں سے ہر ایک سے اپنی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔جن افراد کی تعلیم وتربیت اور نگرانی تمہارے سپرد ہے ان کے متعلق تم جواب دہ ہوگی کہ تم نے کس حد تک اپنے فرض کو ادا کیا ان کی دینی تعلیم کی طرف توجہ کی ان کی تربیت کی طرف توجہ کی ان کو قومی فرائض ادا کرنے میں راہنمائی کی جو کہ بحیثیت صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ سے احمدی خواتین کی نگرانی کا کام میرے ذمہ ہے اس لئے میں نے نئی احمدی پود کی بچیوں کو سلسلہ کی خدمت کے لئے تیار نہ کیا اور ان میں اسلام اور احمدیت کی خدمت کا جذبہ پیدا نہ کیا تو یقینا مجھے اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہی کرنا پڑے گی اسی خیال کے تحت لاہور میں احمدیہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تا وہ احمدی بچیاں جو مختلف کالجوں میں اعلی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اپنے اپنے دائرہ عمل میں کام کریں پیغام حق کو اپنی سہیلیوں تک پہنچا ئیں اور ہمارے متعلق جو غلط فہمیاں پیدا کر دی گئی ہیں ان کو دور کریں اور خود احمدی بچیوں کی ایک دوسرے کے اعلیٰ نمونہ کے ذریعہ تربیت ہو سکے لاہور تعلیمی لحاظ سے ایک اہم مرکز ہے جہاں نہ صرف لاہور کی بچیاں پڑھ رہی ہیں بلکہ دوسرے شہروں کی لڑکیاں بھی یہاں آکر یو نیورسٹی کی تعلیم حاصل کرتی ہیں۔اس لئے لاہور کی احمدی لڑکیوں کی صحیح اسلامی رنگ میں تربیت کرنے اور ان میں مذہب کی روح پھونکنے۔مذہب کی خاطر قربانی کا جذبہ پیدا کرنے اور اپنا عملی نمونہ عین اسلام کے مطابق بنانے کی اشد ضرورت ہے میں سمجھتی ہوں کہ اگر صرف لاہور کی احمدی لڑکیاں ہی صحیح معنوں میں بیدار ہو کر احمدیت کی خاطر کام کریں اور احمدیت جو حقیقی اسلام ہے کو اپنی ہم جماعت ملنے جلنے والیوں کے سامنے پیش کریں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت اور آپ کی صداقت کے دلائل سے ان کو واقف کرائیں تو وہ ایک