خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 340 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 340

340 اس کی روح آستانہ الوہیت پر سجدہ ریز ہوکر اس کی حمد کے ترانے گانے لگتی ہے۔پس میری بہنو! اگر آپ چاہتی ہیں کہ اس شرط کے پورا کرنے والی ہوں تو قرآن مجید کا ترجمہ سیکھیں اور قرآن مجید کی تلاوت با قاعدگی سے سمجھ کر کرنے کی عادت ڈالیں۔اور جب اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اس کی حمد کرنے کی عادت ڈالیں گی تو اللہ تعالیٰ سے محبت دل میں خود بخود پیدا ہوگی اور اس کی محبت ہمیں حاصل ہو جائے گی۔جو ہماری زندگی کا مقصد ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔”ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا اور ہر ایک خوبصورتی اس میں پائی۔یہ دولت لینے کے لائق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ حل خریدنے کے لائق ہے اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔“ روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح ص 21 اللہ تعالی سے دلی محبت حاصل کرنے کا دوسرا طریق یہ ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ۔(ال عمران: 32) اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ لوگوں کو بتادیں کہ تم اگر اللہ تعالیٰ سے محبت کی خواہش رکھتے ہو تو میری پیروی کرو میرے قدم بقدم چلو۔ہر بات میں میری نقل کرو۔اس کے نتیجہ میں تم وہ مقام حاصل کر لو گے کہ تمہیں خدا تعالیٰ کی محبت حاصل ہو جائے گی۔گویا ہمیشہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کی شرط اطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وابستہ کر دی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور آپ کی سنت پر عمل کرنے کے لئے ہمیں حدیث کا علم حاصل کرنا ضروری ہے۔حدیثوں سے ہی معلوم ہوتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صبح کو جاگنے پر ہوتے ہوئے کھانا شروع کرتے ہوئے، کھانا ختم ہونے پر، نیا کپڑا پہنتے ہوئے ، آئینہ دیکھتے ہوئے ، سواری پر بیٹھتے ہوئے۔غرض ہر کام جو بظاہر د نیوی کام نظر آتا ہے کرتے ہوئے بھی اللہ تعالیٰ کی حمد بیان فرماتے اور اس سے مدد طلب فرماتے تھے۔تا اس کام میں خیر و برکت ہو۔ہمیں بھی چاہئے کہ احادیث سے ان تمام دعاؤں کو یاد کریں اور اپنا دستورالعمل یہ بنالیں کہ ہر کام کرتے وقت وہی دعا پڑھا کریں آہستہ آہستہ عادت پڑ جائے گی۔اللہ تعالیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت حاصل کرنے کا تیسرا طریق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ کرنا ہے۔جس عاشقانہ رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی صفات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کو بیان فرمایا ہے اپنی نظموں میں بھی اور نثر میں بھی اس رنگ میں