خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 8 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 8

8 نہیں پہنچا جا سکتا جب تک کہ اس کی ایک ایک سیڑھی پر قدم نہ رکھا جائے۔اسی طرح ہمیں کرنا ہوگا جس زینہ پر ہم نے چڑھنا ہے۔اس کا پہلا قدم لجنہ اماءاللہ کا قیام ہے۔اگر پہلا قدم نہ اٹھایا گیا۔تو ہم اس مقام تک کیونکر پہنچ سکیں گی۔جو ہمارا مقصد اور نصب العین ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ میری اس مختصر اور سادہ اپیل پر ہماری بہنیں خود ہی توجہ دے کر اپنی اپنی جگہ لجنہ قائم کریں گی۔اور اس خدائی نظام کا مفید پرزہ بنے کی کوشش کریں گی۔جس کے ساتھ ملنے سے ہی ہمارے لئے سب برکت و رحمت کے دروازے کھل سکتے ہیں۔مصباح فروری 1945 ء