خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 180 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 180

180 تقاضے نہ کرو جو ان کی حیثیت سے باہر ہیں۔کوشش کرو کہ تا تم معصوم اور پاکدامن ہونے کی حالت میں قبروں میں داخل ہو۔خدا کے فرائض نماز زکوۃ وغیرہ میں ستی مت کرو۔اپنے خاوندوں کی دل و جان سے مطیع رہو بہت سا حصہ ان کی عزت کا تمہارے ہاتھ میں ہے۔سو تم اپنی اس ذمہ داری کو ایسی عمدگی سے ادا کرو کہ خدا کے نزدیک صالحات قائنات میں گئی جاؤ۔اسراف نہ کرو۔اور خاوندوں کے مالوں کو بیجا طور پر خرچ نہ کرو۔خیانت نہ کرو۔چوری نہ کر دگہ نہ کرو ایک عورت دوسری عورت یا مرد یہ بہتان نہ لگاوے۔روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحه 8180) مصباح مارچ 1945ء