خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 179 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 179

179 عورتیں زیادہ مبتلا ہوتیں ہیں قرآن مجید نے غیبت کی عادت کو مردہ بھائی کے گوشت کھانے کے الفاظ میں بیان کیا ہے۔گویا اس کے اندر دو گند جمع ہو جاتے ہیں۔ایک اپنے بھائی کا گوشت کھانا اور دوسرے مردہ جسم کا گوشت کھانا۔مردہ اس لئے کہا گیا ہے کہ جو بھائی یا بہن غیر حاضر ہو اور مجلس میں موجود نہ ہو وہ گویا مردہ کے حکم میں ہوتا ہے۔پس کسی کے پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرنا گویا ایک مردہ بھائی کا گوشت کھانا ہے۔جو ایک نہایت مکروہ فعل ہے۔بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم تو سچی بات کہتے ہیں اس لئے یہ غیبت نہیں۔مگر یہ ایک سخت غلطی ہے۔غیبت تو ہوتی ہی سچی بات کے متعلق ہے۔اگر وہ سچی نہ ہو تو پھر تو وہ غیبت نہیں رہتی۔بلکہ جھوٹ اور بہتان ہو جاتا ہے۔دراصل پیٹھ پیچھے لوگوں کی عیب جوئی کی عادت ایک نہایت ہی گری ہوئی عادت ہے جس میں کچھ بھی فائدہ نہیں بلکہ سراسر ایک نقصان ہی ہے اور بیشمار فتنوں کا دروازہ کھلتا ہے۔جس سے ہر سچے مومن کو بیچنا چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زریں نصیحت:۔عملی زندگی میں اصلاح سے تعلق رکھنے والی باتیں تو بے شمار ہیں مگر مضمون لمبا ہونے کی وجہ سے اس وقت انہی چند باتوں پہ اکتفاء کرتی ہوں اور اپنے اس مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس زریں نصیحت پر جو آپ نے طبقہ نسواں کو کشتی نوح کے آخر میں فرمائی ہے ختم کرتی ہوں۔اللہ تعالیٰ مجھے اور سب بہنوں کو اس نصیحت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین الہم امین۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔”ہمارے اس زمانہ میں بعض خاص بدعات میں عورتیں بھی مبتلا ہیں مثلاً وہ تعد دنکاح کے مسئلہ کو نہایت بُری نظر سے دیکھتی ہیں۔گویا اس پر ایمان ہی نہیں رکھتیں ان کو معلوم نہیں کہ خدا کی شریعت ہر ایک قسم کا علاج اپنے اندر رکھتی ہے۔پس اگر اسلام میں تعد دنکاح کا مسئلہ نہ ہوتا تو ایسی صورتیں جو مردوں کے لئے نکاح ثانی کے لئے پیش آجاتی ہیں اس شریعت میں ان کا کوئی علاج نہ ہوتا۔۔وہ شریعت کس کام کی جس میں کل مشکلات کا علاج نہ ہو۔بے شک وہ مر سخت ظالم اور قابل مواخذہ ہے۔جو دو جو روئیں کر کے انصاف نہیں کرتا مگر تم خدا کی نافرمانی کر کے مورد قہر الہی مت بنو۔ہر ایک اپنے کام سے پوچھا جائے گا۔اگر تم خدا تعالیٰ کی نظر میں نیک بنو تو تمہارا خاوند بھی نیک کیا جاوے گا۔تقویٰ اختیار کرو دنیا سے اور اس کی زینت سے بہت دل مت لگاؤ۔قومی فخر مت کرو۔کسی عورت سے ٹھٹھا ہنسی مت کرو۔خاوندوں سے وہ