خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 175 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 175

خدا کا حکم :- 175 چنانچہ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيكُمْ نَارًا (التحريم : 7) یعنی اے مسلمانو ! تم صرف اپنے آپ کو ہی خراب اعمال سے جو جہنم کی طرف لے جانے والے ہوں نہ بچاؤ بلکہ اپنے اہل وعیال کو بھی بچاؤ۔تا کہ تمہاری آئندہ نسلیں بھی نیک اعمال بجالانے والی ہوں اور صحیح قومی زندگی کی داغ بیل قائم ہو جائے۔رسول کریم ﷺ کا ارشاد:۔اس اصول کی تشریح میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں کہ جن والدین کو خدا کوئی لڑکی عطا کرے تو پھر وہ اس کی اچھی طرح سے تربیت کریں تو ایسے والدین خدا کے حضور دوہرے ثواب کے مستحق ہوں گے۔اس ارشاد میں یہی حکمت مخفی ہے کہ لڑکیوں کی اچھی تربیت کرنے والا نہ صرف ان لڑکیوں کونجات اور فلاح کے راستے پر ڈالتا ہے۔بلکہ آئندہ نسلوں کی اصلاح کی بنیاد بھی قائم کرتا ہے۔حکم پردہ میں حکمت:۔اسلام نے جو پردہ کا حکم دیا ہے۔اور عورتوں کو گھروں سے باہر بے حجابانہ پھرنے سے منع قرار دیا ہے۔اس میں منجملہ اور حکمتوں کے ایک حکمت یہ بھی ہے کہ تا عورتوں کوحتی الوسع اسی ماحول کے اندر رکھا جائے جس میں ان کا اصل کام مقرر ہے۔اور وہ اپنی اولاد کی تربیت کے متعلق زیادہ سے زیادہ توجہ دے سکیں۔یہ ایک بہت نازک اور اہم ذمہ داری ہے جو عورت پر ڈالی گئی ہے۔اور اگر وہ اسے دیانت داری کے ساتھ صحیح طریق پر اسلام کی تعلیم کے مطابق پوری کرے۔تو یقیناً وہ گھر میں بیٹھے ہوئے ہی مردوں کے جہاد اور دوسری دینی خدمات کا ثواب حاصل کر سکتی ہے۔مگر افسوس ہے کہ کئی بہنیں اپنی اس نازک ذمہ داری کی طرف پوری توجہ نہیں دیتیں اور ثواب اور قومی خدمت کا ایک اہم موقع ضائع کر دیتی ہیں۔میں امید کرتی ہوں کہ بہنیں آئندہ کے لئے اپنے دلوں میں یہ پختہ عہد کر لیں گی کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دیں گی اور انہیں بچپن ہی کی عمر میں اس طرح اسلام اور احمد بیت کے قالب میں ڈھال دیں گی کہ بڑے ہو کر وہ اسلام اور احمدیت کی تعلیم کا بہترین نمونہ ثابت ہوں۔