خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 52
فرستادہ ہیں۔اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء میں احمدیوں کو پھر یا دربانی کرواتا ہوں کہ آج جب کہ فتنہ و فساد اور مخالفت کی آندھیاں اپنا زور دکھا رہی ہیں تو ہر احمدی مرد، عورت جوان، بوڑھا، بچہ اپنے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعاوی اور صداقت پر مزید مضبوطی پیدا کرنے کے لیے دعا کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں ایمان میں پہلے سے بڑھاتا چلا جائے اور تمام مسلمانوں کو دین واحد پر جمع ہونے کا نظارہ دکھائے اور مسلمانوں کی جو کھوئی ہوئی ساکھ اور عظمت ہے وہ دوبارہ ہم اپنی زندگیوں میں دیکھ سکیں اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہم بڑی شان سے دنیا میں لہراتا ہوا دیکھیں۔اب ہم دعا کریں گے۔دعا میں جہاں جماعت کے لیے، جماعت کی ترقی کے لیے، ہر ملک میں جماعت کے پھیلنے کے لیے احمدیوں کے ثبات قدم کے لیے، استقامت کے لیے دعا کریں وہاں واقفین زندگی کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالی ان کو صحیح رنگ میں جماعت کی خدمت کے حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اسیران کے لیے دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کی رہائی کے جلد سامان پیدا فرمائے۔شہداء کے لیے دعا کریں کہ انہوں نے جو عظیم قربانیاں دے کر ایک نئی روح ہمارے دلوں میں پھونکی ہے اس کو ہم ہمیشہ جاری رکھیں اور اللہ ۵۲