خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 46 of 56

خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 46

اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء نے بڑے زور آور حملوں اور طرح طرح کے نشانوں سے تم پر ثابت کر دیا کہ یہ سلسلہ جو قائم کیا گیا اُس کا سلسلہ ہے۔کیا کبھی تمہاری آنکھوں نے ایسے قطعی اور یقینی طور پر وہ خدا تعالی کے نشان دیکھے تھے جو اب تم نے دیکھے؟ خدا تعالی تمہارے لئے گشتی کرنے والوں کی طرح غیر قوموں سے لڑا اور اُن پر فتح پائی۔دیکھو آتھم کے معاملہ میں بھی ایک کشتی تھی۔تلاش کرو آج آنھم کہاں ہے؟ سنو ! آج وہ خاک میں ہے۔وہ اس شرط کے موافق جو الہام میں تھی چند روز چھوڑ ا گیا اور پھر اسی شرط کے موافق جو الہام میں تھی پکڑا گیا۔دوسری کشتی لیکھرام کا معاملہ تھا۔پس سوچ کر دیکھو کہ اس کشتی میں بھی خدا تعالی کیسے غالب آیا ؟ اور تم نے اپنی آنکھ سے دیکھا کہ جس طرح اُس کی موت کی الہامی پیشگوئیوں میں پہلے سے علامتیں مقرر کی گئی تھیں اُسی طرح وہ سب علامتیں ظہور میں آئیں۔خدا کے قبری نشان نے ایک قوم پر سخت سوگ وارد کیا۔کیا بھی تم نے پہلے اس سے دیکھا کہ تم میں اور تمہارے رو برو اس جلال سے خدا کا نشان ظاہر ہوا ہو؟ سواے مسلمانوں کی ذریت! خدا تعالیٰ کے کاموں کی بے حرمتی مت کرو۔ایام اصلح۔روحانی خزائن جلد نمبر 14 صفحہ نمبر 325 تا 327) یہ چند اقتباسات میں نے سنائے ہیں۔آپ نے مختلف پیرایوں میں اپنی صداقت کو اپنی مختلف کتب میں بیان فرمایا ہے۔ان کی اس قدر کثرت ہے ۴۶