خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 37
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء کرے گا جو کہتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلایا گیا۔وہ ثابت کر دکھائے گا کہ اسلام ہمیشہ اپنی عملی سچائیوں اور برکات کے ذریعہ پھیلا ہے۔ان تمام باتوں سے انسان سمجھ سکتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کا منشا تلوار سے کام لینا ہوتا تو فنونِ حرب اسلام والوں کے ہاتھ میں ہوتے۔اسلامی سلطنتوں کی جنگی طاقتیں سب سے بڑھ کر ہوتیں۔( آج کل تو ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمان طاقتیں مغربی طاقتوں سے ہتھیار مانگ رہی ہوتی ہیں بلکہ ہر قسم کی ٹیکنالوجی وہاں سے مانگتی ہیں )۔"۔فرمایا کہ: اگر چه قیقی خبر تو خدا تعالی سے وجی پانے والوں کو ملتی ہے مگر مومن کو بھی ایک فراست ملتی ہے اور وہ علامات و آثار سے سمجھ لیتا ہے کہ کیا ہونا چاہیے۔جب عیسائی قوموں کے بالمقابل آتے ہیں تو ڑک اُٹھاتے ہیں اور ذلت کا منہ دیکھتے ہیں۔کیا اس سے پتہ نہیں لگتا کہ خدا تعالیٰ کا منشاء تلوار اٹھانے کا نہیں ہے۔یہ اعتراض صحیح نہیں ، غلط ہے“۔اور یہی حالت ہم دیکھ رہے ہیں۔( ملفوظات جلد نمبر سوم صفحہ نمبر 87-88 جدید ایڈیشن ربوہ ) وو ایک اور دلیل دیتے ہوئے فرمایا کہ : ” دیکھو یہی علماء کیسے شوق سے چودھویں صدی کے منتظر تھے اور تمام دل بول اٹھے تھے کہ اسی صدی کے سر پر مہدی اور مسیح پیدا ہوگا۔بہت سے صلحاء اور اولیاء کے کشف اس بات پر قطع کر ۳۷