خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 16 of 56

خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 16

اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء دیکھا ہے جو رپورٹ میں نے دی تھی اور آج ہم نے عالمی بیعت کا نظارہ دیکھا ہے۔یہی بات ہی منکرین جماعت کے لیے ایک صداقت کا ثبوت ہونی چاہیے۔دنیا کے 198 ممالک میں احمدیت کا پودا لگ گیا ہے۔ایک چھوٹی سی جگہ قادیان سے ایک شخص کا دعویٰ ہے۔کیا خدائی مدد کے علاوہ یہ کام ہوسکتا ہے؟ قطعا نہیں ہوسکتا۔مخالفت بھی ہر جگہ ہورہی ہے۔حکومتوں کی مخالفتیں بھی جاری ہیں۔تشدد پسند گروہوں کی مخالفتیں بھی جاری ہیں۔کیا اب بھی یقین نہیں کہ یہ الہی سلسلہ ہے۔ان لوگوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے خدا سے جنگ نہ کریں کہ خدا سے لڑنے والے مٹا دیئے جاتے ہیں۔پس ہم نے تو اگر کوئی ہتھیار ان سارے حملوں کے خلاف استعمال کرنا ہے، ان ساری تدبیروں کے خلاف استعمال کرنا ہے تو وہ دعا کا ہتھیار ہے اور جب تک ہم یہ ہتھیار استعمال کرتے چلے جائیں گے انشاء اللہ کوئی دشمن ، کوئی طاقت جماعت کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتی۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : ” اور ہزار ہا ایسے لوگ ہیں کہ محض خوابوں کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے میرا سچا ہونا ان پر ظاہر کر دیا۔غرض یہ نشان اس قدر کھلے کھلے ہیں کہ اگر ان کو یکجائی نظر سے دیکھا جائے تو انسان کو بجز ماننے کے بن نہیں پڑتا۔(لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد نمبر 20 صفحہ نمبر 194) آج بھی ہم دیکھتے ہیں اور ہر سال دیکھتے ہیں کہ خوابوں کے ذریعہ سے بے شمار ۱۶