خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 1
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء مخالفین کا یہ وہم ہے کہ وہ کسی احمدی کو بھی ایمان سے پھر اسکیں گے۔لاہور کی شہادتوں کے بعد نو جوانوں اور نو مبائعین میں پہلے سے زیادہ ایمان اور یقین پیدا ہوا ہے۔قرآن مجید، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود علی نام کے الہامات اور پیشگوئیوں کے حوالہ سے حضرت اقدس مسیح موعود ملغلام کی صداقت کے متفرق دلائل اور نشانات کا تذکرہ اے نفرتوں کے شرارے پھیلانے والو! تم وہ لوگ ہو جو ظلمتوں کے پجاری ہو اور نور سے دور ہو۔الہی جماعت کے خلاف نفرتوں کے تیر چلانے کی جس مہم میں تم مصروف ہو یہ یقینا تمہیں خدا کی پکڑ میں گرفتار کرے گی۔تم پر بہت کھل کر اتمام حجت ہو چکی ہے۔خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اس سے ڈرو۔قرآنی دلائل، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکیزہ ارشادات ،عقلی دلائل، زمینی و آسمانی نشانات ، اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادتیں اور آج تک ان کا جاری تسلسل تمہاری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہونا چاہئے۔