خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 51
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء اور آج تک ان کا تسلسل اور جاری تسلسل تمہاری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے۔اس کے ساتھ ہی میں عامتہ المسلمین سے بھی کہتا ہوں کہ اگر وہ میری بات پر کان دھریں اور اپنی عقل سے کام لیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ سے رہنمائی چاہیں۔جھوٹے دعوے کرنے والوں کے حق میں خدا تعالیٰ اس طرح صداقت کے ثبوت ظاہر نہیں فرماتا۔یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ کے سامنے یہ عذر کام نہیں آئے گا کہ ہمیں ان علماء نے ورغلا یا تھا۔پس ان نام نہاد علماء کی ہر بات پر آنکھیں بند کر کے یقین نہ کریں۔بے نفس اور خالی الذہن ہو کر خدا تعالیٰ کے حضور جھکیں۔دعا کریں اور رہنمائی چاہیں تو پھر خدا تعالی بھی رہنمائی فرماتا ہے۔اپنے ذہنوں کو ہر قسم کے شکوک سے پاک کریں۔اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيم کی دعا کریں تب اللہ تعالی رہنمائی فرماتا ہے۔آج جماعت احمدیہ میں شامل ہونے والے ہزاروں سعید لوگ جو افریقہ سے بھی لاکھوں کی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں، عرب ممالک سے بھی شامل ہو رہے ہیں، یورپ سے بھی شامل ہو رہے ہیں، امریکہ سے بھی شامل ہورہے ہیں، جزائر سے بھی شامل ہورہے ہیں، ایشیا سے بھی شامل ہو رہے ہیں، ان کی یہ شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ یقینا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعوی سچا ہے اور آپ خدا تعالیٰ کے ۵۱