خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 47 of 56

خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 47

اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء کہ ایک تقریر کیا ، کئی تقریروں میں بھی ان کا احاطہ ممکن نہیں ہو سکتا۔اور پھر اس پر جماعت احمدیہ کی گزشتہ ایک سو بیس سال سے زائد کی تاریخ پوری آب و تاب کے ساتھ اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت بھی ہر قدم پر جماعت کے ساتھ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ہے۔جہاں یہ ہر دم ہر احمدی کے ایمان کو مضبوط کرتی چلی جارہی ہے وہاں وہ سعید فطرت لوگ جو لاکھوں کی تعداد میں ہر سال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق کی جماعت میں شامل ہورہے ہیں وہ اس امر پر مہر تصدیق ثبت کرتے چلے جارہے ہیں کہ یہی وہ خدا تعالیٰ کا فرستادہ ہے جو الہی تائیدات اپنے ساتھ لیے ہوئے ہے جس نے اس زمانے میں جب کہ ہر طرف ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِ والبخر کے نظارے نظر آتے ہیں مبعوث ہوکر دنیا کو ایک ہاتھ پر جمع کر کے امن، سکون مصلح اور آشتی کی فضا قائم کرنی تھی۔کل ہی میں نے بینن کے ایک شخص کا واقعہ بیان کیا ہے کہ وہ احمدی اس لئے ہو گیا تھا کہ لاہور کے واقعہ پر جب خلیفہ وقت کی طرف سے صبر اور دعا کی تلقین ہوئی تو تمام جماعت کا رد عمل صرف صبر اور دعا تھا۔اور اس نے کہا کہ یہ سوائے سچوں کے اور کوئی نہیں کر سکتا۔مخالفین نے آج کل ایک اور شیطانی چال چلی ہوئی ہے اور اپنی طرف ۴۷