خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 40
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء مقام چاچڑاں“۔( چاچڑاں شریف سے یہ لکھا تھا)۔ضمیمہ رسالہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 322-324) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب میں ایک اور بزرگ کا ذکر کیا ہے جو میں نے لیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ : ” دوسرے پیر صاحبُ العَلَم ہیں جو بلا دسندھ کے مشاہیر مشائخ میں سے ہیں جن کے مرید ایک لاکھ سے کچھ زیادہ ہوں گے اور باوجود اس کے وہ علوم عربیہ میں مہارت تامہ رکھتے ہیں اور علماء راسخین میں سے ہیں۔چنانچہ انہوں نے جو میری نسبت گواہی دی ہے وہ یہ ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ یعنی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم کشف میں دیکھا۔پس میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ شخص جو مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے کیا یہ جھوٹا اور مفتری ہے یا صادق ہے۔پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ صادق ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔پس میں نے سمجھ لیا کہ آپ حق پر ہیں۔اب بعد اس کہ ہم آپ کے امور میں شک نہیں کریں گے اور آپ کی شان میں ہمیں کچھ شبہ نہیں ہوگا اور جو کچھ آپ فرما ئیں گے ہم وہی کریں گے۔پس اگر آپ یہ کہو کہ ہم امریکہ میں چلے جائیں تو ہم وہیں جائیں گے اور ہم نے اپنے تئیں آپ کے حوالہ کر دیا ہے اور انشاء اللہ میں فرمانبردار پاؤ گئے“۔۴۰