خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iii of 56

خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page iii

پیش لفظ الہی جماعتوں کی مخالفت ہمیشہ سے مخالفین و دشمنان صداقت کا وطیرہ رہا ہے۔اس طریق پر چلتے ہوئے مامور زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی جماعت کی مخالفت ہوئی اور دن بدن مخالفین اپنی مخالفت میں شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔دشمن یہی سمجھتا ہے کہ ہم ان کو نیست و نابود کر دیں گے اور اس کے لئے نئے سے نئے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے مگر مؤمنین اس سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتے ہیں اور اس سے مدد مانگتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت ہمیشہ مؤمنین کے ساتھ ہوتی ہے اور وہ ایمان اور یقین اور عمل میں ترقی کرتے رہتے ہیں۔سیدنا حضرت اقدس امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت احمدیہ برطانیہ کے 44 ویں جلسہ سالانہ کے تیسرے روز مؤرخہ الاگست ۲۰۱۰ء کو اپنے بصیرت افروز اور ولولہ انگیز اختتامی خطاب میں ان حالات و واقعات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے ثبوت آپ کی کتب میں سے پیش کئے اور فرمایا کہ ایک حقیقی مسلمان کا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرستادے کی باتوں کو غور سے سنیں، سمجھیں اور پرکھیں اور نام نہاد علماء کے پیچھے چل کر اپنے ایمان اور اپنی عاقبت کو خراب کرنے کی بجائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق کے مددگار بنیں۔نیز آپ نے احباب جماعت کو ایمان افروز ارشادات و نصائح فرمائیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا یہ خطاب ایم۔ٹی۔اے پر براہ راست نشر ہوا۔خطاب کی اہمیت کے پیش نظر نظارت نشر و اشاعت قادیان افادہ عام کے لئے اسے شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔( حافظ مخدوم شریف) ناظر نشر واشاعت قادیان