خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 17
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء لوگ احمدی ہوتے ہیں۔کل میں نے چند واقعات بیان کیے تھے ایک دو اس زمانے میں بھی بیان کر دیتا ہوں کہ آج کل بھی اللہ تعالیٰ کی تائیدات کس طرح حضرت مسیح موعود کے ساتھ ہیں۔الجزائر کی ایک فیملی نے ایم ٹی اے کے ذریعہ اپنے ایک چودہ سالہ بچے کے ذریعہ بیعت کی تھی۔اور جب میں اٹلی گیا ہوں وہاں مجھے یہ فیملی ملی بھی تھی۔انہوں نے اپنے بچے کی خواب سنائی کہ ان کے بیٹے کو کینسر تھا۔ایک دن اس نے خواب میں دیکھا کہ حضرت عیسی آسمان سے اتر رہے ہیں۔تب دوسرے دن اس نے اپنے والد صاحب کو بتایا پر انہوں نے اس کی بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔کچھ ہی دن بعد وہ ڈش انٹینا پر ٹی وی دیکھ رہا تھا ریموٹ سے چینل تبدیل کر رہا تھا اچانک ایم ٹی اسے نظر آیا اور حضرت مسیح موعود کی تصویر دیکھتے ہی بچے نے کہا یہ تو وہی شکل ہے جو حضرت عیسی کی جو میں نے خواب میں دیکھی تھی۔تب اس کے والد نے کہا کہ اس کو دیکھنا چاہیے۔اس کے بعد پھر انہوں نے عربی پروگرام دیکھنا شروع کیا اور پھر سارے خاندان نے بیعت کر لی اور اس بچے کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اس سارے خاندان کی ہدایت کا ذریعہ پیدا کر دیا اور اللہ تعالی کے فضل سے اس بچے کو کینسر سے شفا بھی ہوگئی۔پھر شبان تہامی صاحب ہیں وہ لکھتے ہیں کہ ماہ اگست میں نماز تہجد کے ۱۷