خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 15 of 56

خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 15

اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء صرف عقل اور انکل کے ذریعہ سے ہوسکتی ہے تو منکر کو چاہیے کہ نام لے کر اس کی نظیر پیش کرے۔بالخصوص جب کہ ان دونوں پیشگوئیوں کو اس تیسری پیشگوئی کے ساتھ ہی رکھا جائے جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ بہت کوشش کریں گے کہ یہ پیشگوئیاں پوری نہ ہوں لیکن خدا پوری کرے گا۔تو بالضرورت ان تینوں پیشگوئیوں کو یکجائی نظر کے ساتھ دیکھنے سے ماننا پڑے گا کہ یہ انسان کا کام نہیں ہے۔انسان تو یہ دعویٰ بھی نہیں کر سکتا کہ اتنی مدت تک زندہ بھی رہ سکے۔پھر چوتھی پیشگوئی ان الہامات میں یہ ہے کہ ان دنوں میں اس سلسلے کے دو مرید شہید کیے جائیں گے ، لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد 20 صفحہ نمبر 191-192) چنانچہ شیخ عبد الرحمن صاحب کا ذ کر کیا ہے کہ وہ امیر عبد الرحمن والی کابل کے حکم سے شہید کیے گئے اور صاحبزادہ عبدالطیف صاحب شہید کیے گئے۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ یہ پیشگوئی بھی اور حضرت مسیح موعود کی یہ فکر کہ یہ دو شہید ہوئے ہیں آئندہ جماعت کا کیا حال ہو گا اس کو بھی ہم دیکھتے ہیں کہ کس شان سے پوری ہوتی جارہی ہے اور آج تک شہداء احمدیت کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔ان پیشگوئیوں کو اگر آپ دیکھیں آج جماعت کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہے۔اگر کسی کی دیکھنے کی نظر ہو تو یہی بہت بڑا صداقت کا ثبوت ہے۔کل ہی ہم نے ۱۵