خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 8 of 56

خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 8

اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء ہونے والا سلسلہ نظر آئے گا۔یہاں یہ تفصیل تو بیان نہیں ہو سکتی لیکن چند حوالے میں نے لیے ہیں ، جیسا کے میں نے کہا ، جو آپ کی صداقت کی خوبصورت تصویر پیش کرتے ہیں اور ان کو ترتیب دیتے ہوئے مجھے ہو سکتا ہے کہ وقت زیادہ لگ جائے کیونکہ میں نے حوالے جو نکالے تھے ان میں سے کافی نکالنے کے باوجود الدِّينِ بھی کافی مواد ہے۔حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں کہ : ” خدا تعالیٰ نے جو اتمام نعمت کی ہے وہ یہی دین ہے جس کا نام اسلام رکھا ہے۔پھر نعمت میں جمعہ کا دن بھی ہے جس روز اتمام نعمت ہوا یہ اس کی طرف اشارہ تھا کہ پھر ا تمام نعمت جو لِيُظْهِرَهُ عَلَى ن كُله (الصف : 10 ) کی صورت میں ہو گا وہ بھی ایک عظیم الشان جمعہ ہو گا۔وہ جمعہ اب آ گیا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے وہ جمعہ مسیح موعود کے ساتھ مخصوص رکھا ہے۔اس لیے کہ اتمام نعمت کی صورتیں دراصل دو ہیں۔اول تکمیل ہدایت۔دوم تکمیل اشاعت ہدایت۔اب تم غور کر کے دیکھو۔تکمیل ہدایت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کامل طور پر ہو چکی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے مقدر کیا تھا کہ تکمیل اشاعت ہدایت کا زمانہ دوسرا زمانہ ہو جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بروزی رنگ میں ظہور فرما دیں اور وہ زمانہ مسیح موعود اور مہدی کا زمانہ ہے یہی وجہ هے که لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه (الصف : 10 ) اس شان میں فرمایا