خلیج کا بحران — Page 261
۲۶۱ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء اسرائیل کے قیام کا پس منظر اور اس کی حقیقت خطبه جمعه فرموده ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی خوش فہمی میں نے گزشتہ خطبے میں ذکر کیا تھا کہ آئندہ انشاء اللہ دنیا کو مختلف پہلوؤں سے بعض مشورے دوں گا جن کا آغاز امریکہ سے ہوگا۔امریکہ کوسب سے پہلا مشورہ تو میں یہ دیتا ہوں کہ وہ بیرونی نظر سے بھی اپنے آپ کو دیکھنے کی کوشش کرے۔صدر بش اس وقت جس قسم کے ماحول میں گھرے ہوئے ہیں اور جیسی تعریفیں اپنے اقدامات کی سن رہے ہیں ان کو ذہنی طور پر نفسیاتی لحاظ سے یہ ہوش ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے اقدامات اور اپنی پالیسیوں کا بیرونی نظر سے بھی جائزہ لے کر دیکھیں کہ دنیا میں ان کی کیا تصویر بن رہی ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا غلط نقطہ نظر جہاں تک امریکہ کا اپنا خیال ہے، صدر بش کا اپنا خیال ہے وہ سمجھتے ہیں کہ میں نے اب سب دنیا کو اپنی ایڑی کے پیچھے لگا لیا ہے اور اس سے وہ شکاریوں کا محاورہ Heel کرنا یاد آجاتا ہے جب بندوق کے شکاری کتوں کی مدد سے شکار کو نکلتے ہیں تو کہتے کو ایڑی کے پیچھے لگانے کو Heel کرنا کہتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے انگلستان کو بھی Heel کر لیا۔دوسرے اتحادیوں کو بھی Heel