خلیج کا بحران — Page 233
۲۳۳ بسم اللہ الرحمن الرحیم خلیجی جنگ کی تازہ صورتحال ( خطبه جمعه فرموده ۱۵ / فروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔۱۵ فروری ۱۹۹۱ء پیشتر اس سے کہ خطبے کا اصل مضمون شروع کروں ایک دوامور کی میں اصلاح کرنی چاہتا ہوں۔بعض دفعہ بہت دیر سے پڑھی ہوئی کتب کا مضمون تو ذہن میں یاد رہتا ہے لیکن اس کے سن اشاعت وغیرہ اور اس قسم کے ناموں کی تفاصیل میں بعض دفعہ غلطیاں لگ جاتی ہیں تو خطبے کے بعد بعض دفعہ باہر سے کچھ احمدی دوست تصحیح کروا دیتے ہیں اور بعض دفعہ مجھے خود خطبے کے بعد یاد آنا شروع ہو جا تا ہے کہ غالبا یہ بات نہیں تھی ، یہ تھی۔اس پہلو سے دو باتوں میں تصحیح کر نی ضروری ہے۔ایک تو بہت ہی اہم ہے کیونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کے سال سے تعلق رکھتی ہے۔الہام ہوا کہ: میں نے یہ بیان کیا تھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ۱۹۰۵ء میں یہ فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے ( تذکرہ صفحہ ۳۳۶) لیکن یہ 1901ء کا الہام ہے۔میں نے یہ بھی بیان کیا تھا کہ انگریزی میں پہلی مرتبہ 1905ء میں Protocols of the elders of zion کتاب شائع ہوئی جس میں فری میسن کے تسلط کا ایک منصوبہ ہے یا فری میسن یہود کے تسلط کے اس منصوبے میں ایک اہم کردار ادا