حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 1
حضرت خدیجہ الکبری پیارے بچو! 1 بسم الله الرحمان الرحیم أم المؤمنین حضرت خدیجتہ الکبریٰ رضی اللہ عنھا آج ہم آپ کو پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کے بارے میں بتائیں گے۔جو ہمارے بہت ہی پیارے نبی اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پہلی زوجہ مطہرہ تھیں۔اب ہم آپ کو ملکہ کے ایک پر رونق محلہ میں لئے چلتے ہیں جس کے درمیان میں ایک نہایت خوبصورت اور عالیشان مکان تھا وہ گھر مکہ کے مشہور سردار خویلد کا تھا۔خویلد ایک عقلمند بزرگ تھا اس کی بیوی فاطمہ بھی خوش مزاج خاتون تھی (1) ان کے بچوں میں ایک نہایت ہی پاک صورت اور اچھے اخلاق والی بچی خدیجہ بھی تھی جب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا بڑی ہوئیں تو ان کے والد نے ان کی شادی مکہ کے ایک شریف آدمی ابو ہالہ سے کر دی۔ابو ہالہ امیر تو تھا ہی اسکے ساتھ سخی اور فیاض بھی تھا۔ابو ہالہ اور خدیجہ کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوئے۔جن میں سے ایک کا نام ہالہ اور دوسرے کا ہندہ رکھا گیا۔اسلام سے پہلے عربوں میں عجیب وغریب رسمیں ہوا کرتی تھیں