حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 5
حضرت خدیجہ الکبری 5 ر صلى الله عمدہ اخلاق کی دل سے قائل ہو گئیں۔آپ نے حضور میلے کی نیکی اور شرافت کا ذکر اپنی سہیلی نفیسہ سے کیا اور انہی کے ذریعہ حضور ﷺ کے گھر رشتہ کا پیغام بھجوایا (8) حضور میلہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا الله کے تقوی وطہارت سے بخوبی واقف تھے اس لئے آپ ﷺ نے اس شادی کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کے چچا نے بھی حضور ﷺ کی تعریف کی اور آپ کا نکاح پانچ سو در ہم میں حضور ﷺ کے چچا ابو طالب نے پڑھایا اس وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ علما کی عمر چالیس سال اور حضور یا اللہ کی عمر ﷺ پچیس سال تھی شادی کے بعد حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا نے اپنا سارا مال حضور ﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا اور عرض کیا کہ حضور ﷺ اسے جیسے چاہیں استعمال فرما ئیں۔حضور علی صلى الله نے اس مال کا کثیر حصہ غریبوں اور مسکینوں میں تقسیم کر دیا۔رسول اللہ ﷺ کی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کے بطن سے چھ اولادیں ہوئیں۔دو صاحبزادے جو بچپن میں انتقال کر گئے اور چار الله صاحبزادیاں۔ان کی تفصیل اس طرح ہے:۔صلى الله -1- حضرت قاسم :۔یہ رسول اللہ ﷺ کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے ان کے نام پر آپ مہ کی کنیت ابوالقاسم تھی۔بچپن میں مکہ مکرمہ ے