حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 18
حضرت خدیجہ الکبری 18 لے آئے تھے اور انہیں حضور علیہ کی لمبی صحبت نصیب ہوئی۔اسی طرح حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کی بیٹی ہند نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا ان کی شادی ان کے چازاد سیفی مخزومی سے ہوئی آل خویلد میں سے بچپن ہی صلى الله سے حضور علیہ کی غلامی میں آنے والے حضرت زبیر بن العوام تھے جو صلى الله آٹھ سے بارہ سال کی عمر میں اسلام لائے حضور علی ہے ان سے بہت محبت کرتے تھے۔اور کبھی ان کی فرمائش نہیں ٹالتے تھے انہی کے بارہ میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر ہے (25) ان لوگوں میں جنہوں نے آغاز میں اسلام تو قبول نہ کیا لیکن حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کا خیال کر کے آپ ﷺ کی مخالفت بھی نہ کی، حضرت خدیجہ رضی اللہ علما کی بہن ہالہ بنت خویلد تھیں۔ان کے لڑ کے ابو العاص کا شمار مکہ کے معزز اور مالدار تاجروں میں ہوتا تھا آپ اکثر حضور ﷺ ہی کے گھر میں رہتے تھے۔اسی قریبی تعلق کی وجہ سے حضور ﷺ نے اپنی بڑی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنھا کا نکاح ان سے کر دیا تھا۔ابوالعاص شروع میں اسلام نہیں لائے تھے لیکن اپنی بیوی کو اسلام قبول کرنے پر کبھی کوئی تکلیف نہ دی۔بالآخر 7 ہجری کو ابوالعاص بھی