خواب سراب

by Other Authors

Page 16 of 129

خواب سراب — Page 16

خواب سرار شاعر ہونا، ٹھیک ہے لیکن جب کوئی مبارک صدیقی جیسا شاعر ہو تو اسے خوبصورت اور بھر پور شاعر کہا جاتا ہے۔ایک ایسا شاعر جسے پڑھنا بھی اور سننا بھی اعزاز ہوتا ہے۔شاعرانہ گداز جب معاشرتی رویوں کے رد عمل سے پیدا ہونے والے احساس کے تخلیقی قرینے سے مل کر شعر میں ڈھل جائے تو یہ کسی شعری معجزے سے کم نہیں ہوتا اور یہی شعری معجزہ مبارک صدیقی کا بنیادی وصف ہے۔نہایت سلاست اور بے ساختگی سے بہت بڑی بات کہہ کر اتنی ہی فطری بے نیازی سے آگے بڑھ جانا ان کی ذات اور شاعری دونوں ہی میں پورے توازن کیساتھ نظر آتے ہیں۔میرے لیے زیادہ طمانیت کی بات یہ ہے کہ وہ جتنے اچھے شاعر ہیں اتنے ہی اچھے اور دلنواز انسان بھی ہیں۔(فرحت عباس شاہ) مبارک صدیقی جب اپنے خوبصورت اشعار سناتے ہوئے مسکرارہا ہوتا ہے تو نہ جانے مجھے کیوں لگتا ہے کہ وہ کوئی غم چھپا رہا ہے۔اسکی شاعری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھئے تو آپ کو بھی ایسا ہی لگے گا۔مبارک صدیقی دل سے شعر کہتا ہے جو سیدھے دلوں میں ترازو ہو جاتے ہیں۔(عبد الکریم قدسی) مبارک صدیقی ایک خوبصورت اور بھر پور شاعر ہے جو غزل بھی خوب کہتا ہے اور نعت بھی بہت خوب کہتا ہے۔مجھے لندن میں اس محبت کرنے والے نوجوان جذبوں کے شاعر سے مل کے بہت خوشی ہوئی ہے۔“ (انور مسعود ) 66 16