خواب سراب

by Other Authors

Page 114 of 129

خواب سراب — Page 114

اچھا ہے سو وہ تنہا ہے اچھا ہے سو وہ سو وہ تنہا ہے، نئیں سمجھے؟ بھائی صاحب یہ دنیا ہے، نئیں سمجھے؟ منصف نے مقتول کو قاتل لکھا ہے آج کے دور میں کیا مہنگا ہے؟ نئیں سمجھے؟ جس کے سامنے چاند بھی مدھم پڑ جائے آپ کے سامنے وہ بیٹھا ہے نہیں سمجھے؟ اُس کے دشمن یونہی بڑھتے جاتے ہیں آدمی شاید وہ سچا ہے، نہیں سمجھے؟ سورج سے بھی شاید رشتے داری ہے تین سو پینسٹھ دن جلتا ہے، نئیں سمجھے؟ 114