خواب سراب

by Other Authors

Page 12 of 129

خواب سراب — Page 12

کچھ ایسے لوگ بھی دنیا میں پائے جاتے ہیں جہاں بھی جائیں دیتے ہی جلائے جاتے ہیں مختصر یہ کہ کچھ شاعر شعر کہتے ہیں اور کچھ کرامت دکھاتے ہیں۔مبارک صدیقی بلا شبہ اُردو شاعری کے میدان میں ایک ایسا ہی نام ہے جو کرامت دکھاتا ہے۔لیکن طبیعت میں انکساری ایسی کہ دل سے دعا نکلتی ہے۔شعر ملاحظہ ہو: ہر ایک عزت و رفعت ہے خاکساری میں سو چاند چھو کے بھی مٹی سے رابطے میں رہو مبارک صدیقی کا تھوڑا سا کلام پڑھنے یا سننے والا بھی یہ خوشگوار تاثر لئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ ان کی باغ و بہار شخصیت کی طرح ان کے کلام میں بھی جا بجا روشنی ، گلاب اور خوشبو بکھری ہوئی ہے۔اس حوالے سے انہیں چراغوں ، گلابوں اور خوشبوؤں کا شاعر کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔یہ چند اشعار ملاحظہ ہوں: دس بیس میں مل جاتی ہے بازار سے خوشبو بہتر ہے مگر آئے جو کردار سے خوشبو گلاب ایسے بھی دل کے لہو سے بو جاؤ کہ مر بھی جاؤ تو خوشبو کے تذکرے میں رہو وہ ملے اگر تو اسے کہوں اے گلاب شخص کوئی تجھ سا کیا ،تری خاک پا نہیں ہوسکا 12