کسر صلیب

by Other Authors

Page iii of 443

کسر صلیب — Page iii

ہوئی۔اس لحاظ سے پور سے ایک منو سال کے بعد 1941ء میں ہی اس مقالہ کی اشاعت کی صورت پیدا ہوئی۔فالحمدللہ علی ذالک۔دسمبر 1991ء میں قادیان دارالامان میں منعقد ہونے والے سویں جلسہ سالانہ میں شمولیت کی توفیق اور سعادت اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی۔تاریخ احمدیت کا یہی وہ تاریخی اور تاریخ سانہ جلسہ ہے جس میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے شمولیت فرمائی اور اس طرح یہ جلسه دائمی مرکز احمدیت میں منعقد ہونے والا پہلا جلسہ تھا جس میں ۴۵ سال کے وقفہ کے بعد خلیفتہ امیج کی شمولیت ہوئی۔یہ جلسہ تاریخ احمدیت میں سنگ میل کا حکم رکھتا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ بے شمار خدائی اعجازات کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔اسی مبارک موقع پر یہ خوشکن اطلاع ملی که کتاب "کسیر صلیب" ان دنوں زیر طباعت سے چنانچہ اس کے تعارف کے طور پر یہ حقیر پیش لفظ لکھ رہا ہوں تا کہ یہ بھی کتاب میں شامل ہو سکے آج یکم جنوری ۱۹۹۲ ء ہے اور میں یہ سطور قادیان دار الامان کی مقدس ہستی میں نبیت الفکر میں دُعا کہنے کے بعد وہاں بیٹھے ہوئے لکھ رہا ہوں۔یہ وہ مقدس جگہ ہے جس میں میرے آقا سیدنا حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے براہین احمدیہ تالیف فرمائی اور تصنیف کے دیگر امور سرانجام دیئے۔خدا کہ ہے کہ اس مقدس جگہ کی برکت اور نیک تاثیر سے میرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں بھی اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے برکت اور نیک تاثیر پیدا فرماد سے اور اس کتاب کا مطالعہ قارئین کے لئے ہدایت اور ازدیاد علم کا موجب ہو۔میری دلی دعا ہے کہ یہ حقیر کوشش اللہ تعالیٰ کے حضور شرف قبولیت پا جائے۔اور آخرت میں سرخروئی کا موجب ہو۔آمین خاکسار ادف ترین خادم احمدی ادخوست عطاء المجيب بے راشد بیت الفکر قادیا نے یکم جنوری ۶۱۹۹۲