کسر صلیب

by Other Authors

Page 114 of 443

کسر صلیب — Page 114

۱۱۴ دیکھتے ہو کہ خواب کے نظارہ میں بغیر کسی مادہ کے ایک عالم پیدا کر دیتا ہے اور ہر ایک فانی اور معدوم کو موجود دکھلا دیتا ہے۔پس اسی طرح اس کی تمام قدرتیں ہیں۔نادان ہے وہ جو اس کی قدرتوں سے انکار کر ہے۔اندھا ہے وہ جو اس کی عمیق طاقتوں سے بے خبر ہے۔وہ سب کچھ کرتا ہے اور کر سکتا ہے بغیر ان امور کے جو اس کی شان کے مخالف ہیں یا اسکی مواعید کے بر خلاف ہیں۔اور وہ واحد ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور افعال میں اور قدرتوں میں اور اس تک پہنچنے کے لئے تمام دروازے بند ہیں۔مگر ایک دروازہ جو فرقان مجید نے کھولا ہے کیا مسلم توحید کے حق میں دلائل مندرجہ بالا حوالوں سے عیاں ہے کہ اسلام نے خدائی تصور کے سلسلہ میں سچی اور کامل اور بے مثال تو حید کو پیش فرمایا ہے۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے اپنی کتب میں اسلامی تو حید کے حق میں بہت سے دلائل بھی بیان فرمائے ہیں۔پہلی دلیل : توحید کے حق میں ایک دلیل یہ ہے کہ توحید کا عقیدہ ایک عالمگیر عقیدہ ہے اور ہر مذہب کے خدائی تصور کی بنیاد میں توحید کا خمیر پایا جاتا ہے۔بعد کے زمانوں میں حالات د خیالات کی تبدیلی کی وجہ سے توحید کے نظریات بھی مسخ ہو گئے۔اور یوں معلوم ہونے لگا کہ جیسے ان مذاہب میں توحید کا کوئی تصور ہے ہی نہیں۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ توحید کا خیال ہر مذہب کی تعلیم کا ایک اہم اور بنیادی جزو رہا ہے۔یہ الگ بات ہے کہ بعد کے لوگوں نے اس اصول کو باد اور قائم رکھا یا اپنی غلط فکر کے نتیجہ میں اس کی جگہ خود تراشیدہ عقائد مثلاً تثلیث وغیرہ کو پیش کر دیا۔پس خدا کے واحد ہونے کے تصور کا قدیم سے پایا جانا اور اس کا عالمگیر ہونا اس امر کا بین ثبوت ہے کہ اصل توحید ہی ہے باقی سب بعد کی ایجادات ہیں۔حضرت مسیح پاک علیہ السّلام فرماتے ہیں :- " ہر ایک مذہب کی خداشناسی کے اگر نہ دائد نکال دئے جائیں اور مخلوق پرستی کا حصہ الگ کر دیا جائے تو جو باقی رہے گا وہی تو حید اسلامی ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ اسلامی توحید سب کی مانی ہوئی ہے " " - سة: الوصیت طلاق روحانی خزائن جلد عنه : - كتاب البریہ عمل روحانی خزائن جلد ۱۳ :